چین نے ماحولیات کی نگرانی کے لیے نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا

22 ستمبر ، 2022

جیوچھوان(شِنہوا)چین نے شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نئے سیٹلائٹ کو اپنے مخصوص مدار میں بھیج دیا ہے ۔یون ہائی- ون 03 سیٹلائٹ کو بدھ کے روز (بیجنگ وقت کے مطابق ) صبح7 بجکر 15 منٹ پر ایک لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔اس سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر ماحولیات ، سمندری اور خلائی ماحول کا پتہ لگانے، آفات سے بچا اور اس میں کمی کے ساتھ ساتھ سائنسی تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا 438 واں مشن تھا۔