کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز پاک بھارت میچ کے دوران شروع ہونے والی ہندو مسلم کشیدگی برمنگھم سٹی سینٹر تک پہنچ گئی۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی اور بھارتی نژاد برطانوی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اب تک 30 سے زائد نوجوان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ برمنگھم میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا جس کے بعد کمیونٹی رہنماؤں نے نوجوانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مشرقی لیسٹر کے کچھ علاقوں میں پاکستانی برٹش اور انڈین برٹش آمنے سامنے آگئے تھے، جس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ’نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرے بازی‘ کی گئی۔ اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی لیکن جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں ، ژالہ باری ، ندی نالوں میں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگبلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے نئے صوبائی وزرا کو اپنے...
خضدار حلقہ پی بی 20 خضدار تھری کے انتخابی عملے کی تعیناتیوں میں مبینہ جانبداری کا الزام،بی این پی کے سربراہ...
کوئٹہ سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سے متعلق ناراضگی اور بیرون ملک جانے سے...
کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔...
کراچی دبئی میں ہونے والے ”کراٹے کومبیٹ“میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔...
اسلام آبادوزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے...
اسلام آبادقومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی...