کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے بڑے مالیاتی کاروباری اداروں میں سے ایک جے پی مورگن کے مطابق آج سے تین سال بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا ہر چوتھا آئی فون بھارت میں تیار شدہ ہو گا، جو چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل فون مارکیٹ ہے۔ جے پی مورگن کے مالیاتی تجزیہ کاروں نے بدھ کے روز بتایا کہ ایپل کی کوشش ہے کہ وہ مسلسل بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور کووڈ انیس کی عالمی وبا کے باعث چین میں لاک ڈاؤن کے انتہائی سخت ضابطوں کے پیش نظر اپنی مصنوعات کی پیداوار کا ایک حصہ چین سے باہر منتقل کر دے۔ اس تناظر میں توقع ہے کہ ایپل اپنے مشہور زمانہ آئی فون کے تازہ ترین ماڈل iPhone 14 کی مجموعی پیداوار کا تقریباﹰ پانچ فیصد حصہ رواں برس کے آخر تک بھارت منتقل کر دے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ 2025ء تک ایپل کا ہر چوتھا آئی فون بھارت ہی میں تیار شدہ ہو گا، جو چین کے بعد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور عالمی سطح پر موبائل فون کی دوسری سب سے بڑی منڈی بھی۔ جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ایپل کی آئی فون، میک بُک، آئی پیڈ، ایپل واچ اور ایئر پوڈز جیسی مصنوعات کا صرف پانچ فیصد حصہ ہی چین سے باہر تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن ان ماہرین کو اندازہ ہے کہ آج سے تقریباًتین سال بعد ان تمام مصنوعات کا قریب 25 فیصد چین سے باہر تیار کردہ ہو گا۔کورونا وائرس کی وبا کے دوران ایپل کمپنی کے آئی فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے باعث اس کے شیئرز نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ مائیکروسافٹ، ایلفابیٹ اور ایمازون تو اس مقابلے میں کہیں دکھائی ہی نہیں دے رہے۔
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں ۔جن کے ذریعے”یوم یکجہتی...
امریکا امریکہ نے یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خورشید...
کوئٹہجمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی...
کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اورشریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی نے پشاور پولیس...
لندن 21سالہ جسونت سنگھ چیل نے غداری کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس نے ونزر کاسل جاکر پروٹیکشن آفیسر سے کہا تھا کہ...
پشاورپشاور پولیس لا ئنز مسجدمیں خودکش دھماکے کے بعد جمعہ کے روز بھی سکیو رٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے،شہر...
کراچی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام...