نائیجیریا، عسکریت پسندوں نے گرجا گھر پر حملہ کرکے45افراد کو اغوا کرلیا

22 ستمبر ، 2022

ابوجار (اے پی پی)نائیجیریاکی ریاست قدونا کے ضلع کاجورو میں موٹرسائیکلوں پر سوار عسکریت پسندوں نے گرجا گھر پر حملہ کرکے 45افراد کو اغوا کر لیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی قدونا پیپلز یونین کے صدر اویمی میسماری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ریاست قدونا کے ضلع کاجورو میں موٹر سائیکلوں پر سوار عسکریت پسندوں نے ایک چرچ پر حملہ کرکے گردونواح سے 45 افراد کو اغوا کر لیا اور فائرنگ کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے اغوا کنندگان کے اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہوئے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی کچھ ریاستوں میں موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی عائد ہے کیونکہ مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سواری کے دوران حملوں کا مرتکب ہوتے ہیں۔