کراچی، اسٹریٹ کرمنلز سے تنگ شہریوں کی ڈاکوئوں کو انوکھی سزا

22 ستمبر ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہریوں نے لوٹ مار کر نے والے مبینہ ڈاکو کورنگے ہاتھوں کو پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرروفی لیک ڈرائیو کےقریب اسٹریٹ کرمنلزکےستائے اور ڈاکوئوں کو لگام ڈالنے میں ناکامی پر کراچی پولیس سےتنگ آکر شہریوں نے ڈاکووں سے خود نمٹتے ہوئے انوکھی سزا دی ،شہریوں نے مبینہ ڈکیت پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا ، شہریوں نے ٹھنڈے پانی سے نہلا کر اور جسم پر برف کی سل لگا کر تشدد کیا،دوسری جانب تین ہٹی پربھی شہریوں نے مبینہ ڈاکو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، واضح رہے کہ قبل ازیں جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود تین ہٹی میں بھی ڈاکوئوں نے کھلونا پستول کے ذریعے پھولوں کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی تو دکانداروں نے ملزم کو نقلی پستول سمیت پکڑ کر تشدد کانشانہ بنانےکے بعد کھلونا ہتھیار برآمد کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔