پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے کے پاداش میں تبدیل ہو نے والے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کے تبادلے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزاروکیل نے کہا کہ گفتگو میں کہیں ثابت نہیں کہ ڈاکٹر صاحب گل نے سول سرونٹ ایکٹ کی منافی بات کی ہو،فاضل بنچ نے قاضی جواد ایڈووکیٹ کی وساطت سے رٹ دائر کی سماعت کی، جس میں انہوں موقف اخیتار کیا کہ وہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےمنیجمنٹ کیڈر گریڈ 20 کے آفیسر ہیں جس کی تقرری کچھ روز قبل ڈائریکٹر جنرل پروانشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی گئی تاہم انہیں اس بات پر حیرانگی ہوئی کہ صوبائی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں انہیں اپنے عہدے سے اس بنیاد پر ہٹایا گیا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گفتگو کی تھی رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران قاضی جواد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے متعدد مثالیں موجود ہیں کسی طور پر یہ چیزیں سول سروسز ایکٹ کے منافی نہیں کیونکہ جو ترامیم کی گئی ہیں اس میں سول سرونٹ پر جو پابندی لگائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ میڈیا کو کوئی انٹرویو نہیں دے سکتے۔ رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت ڈی جی صحٹ، سیکشن آفیسر اور متعلقہ افیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ پٹیشن کے مطابق اس حوالے سے جو گفتگو ہوئی ہے اس میں کہیں سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ درخواست گزار نے سول سرونٹ ایکٹ کی منافی کوئی بات کی ہے اس کے ساتھ ساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا میں بھی فرق ہے۔ اس لئے اس کا تبادلہ منسوخ کیا جائے اس دوران ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کی تیاری کے لئے کچھ وقت دیا جائے تاکہ وہ صوبائی حکومت سے بھی بات کریں جس پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...