پنجاب اور وفاق میں ڈیڈلاک کی ذمہ دار دونوں حکومتیں، تجزیہ کار

22 ستمبر ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوال سی سی پی او لاہور، پنجاب حکومت اور وفاق میں ڈیڈ لاک کا ذمہ دار کون ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاق میں ڈیڈلاک کی ذمہ دار دونوں حکومتیں ہیں،سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے احکامات نہ مان کر رولز کی خلاف ورزی کی،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ استعفوں کے بعد پی ٹی آئی ارکان کے پاس تنخواہیں لینے اور پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی کوئی اخلاقی گنجائش نہیں ہے،مظہر عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاق میں ڈیڈلاک کی ذمہ دار دونوں حکومتیں ہیں، سی سی پی او لاہور کا معاملہ پولیس کو سیاست زدہ کرنے کی پہلی مثال نہیں ہے، سپریم کورٹ کے ایک فیصلے میں آئی جی کے اختیارات سے متعلق واضح ہدایات ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب جس تصویر میں پولیس افسر کو گلے لگارہے ہیں۔