گلوبل چلڈرن رائٹس انڈکس میں پاکستان 148ویں نمبر پر

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (آئی این پی) بچوں کے استحصال سے متعلق اسلام آباد تیسرا بڑا شہر بن گیا ، گلوبل چلڈرن رائٹس انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن خراب ہونے باعث 148ویں نمبر پر ہے بچوں کے استحصال سے متعلق اسلام آباد تیسرا بڑا شہر بن گیا ، پولیس کے پاس اسٹریٹ چلڈرن کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے ، وفاقی محتسب نے بچوں کے استحصال سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل چلڈرن رائٹس انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن خراب ہونے کے باعث 148ویں نمبر پر ہے ، بچوں کے استحصال سے متعلق اسلام آباد تیسرا بڑا شہر بن گیا ، اسلام آباد پولیس کے باس اسٹریٹ چلڈرن کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے ، شہر کی پولیس بھی بھیک مانگنے والوں کی سرپرستی کررہی ہے ، اسٹریٹ چلڈرن نے بتایا کہ پولیس اکثر ان سے پیسے لے لیتی ہے ، 28فیصد اسٹریٹ چلڈرن جسمانی تشدد کا شکار ہوتے ہیں، وفاقی محتسب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4فیصد اسٹریٹ چلڈرن پر جنسی تشدد کیاجاتا ہے ۔