جیکب آباد، وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد ٹینٹ سٹی میں قائم میڈیکل کیمپ ختم

22 ستمبر ، 2022

جیکب آباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کے دورے کے بعد ٹینٹ سٹی میں قائم میڈیکل کیمپ ختم کرکے اس کا سامان لپیٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے جیکب آبادبائی پاس پرٹینٹ سٹی کے دورے کے موقع پر پی پی ایچ آئی کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا گیا جہاں موجود داکٹرس اور عملے سے وزیر اعلی سندھ نے معلومات لی وزیر اعلی سندھ کے جانے کے بعد ٹینٹ سٹی میں قائم میڈیکل کیمپ کا سامان عملے نے لپیٹ لیا اور رکھی گئی ادویات ڈبے میں ڈال اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔