گندم کی 4 ہزار روپے امدادی قیمت آئندہ فصل کیلئے ہے، حکومت سندھ

22 ستمبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گندم کی4ہزار روپے امدادی قیمت آئندہ فصل کیلئے مقرر کی گئی ہے، شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں گندم کی موجودہ قیمت 2200 روپے فی من ہے اور گندم کی کاشت کی حوصلہ افزائی کیلئے امدادی قیمت بڑھائی گئی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64روپے مقرر کی گئی ہے۔