اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں میں بے یقینی سے مندی، 255پوائنٹس کم

22 ستمبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی بے یقینی کے باعث مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار،کے ایس ای100انڈیکس 255پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگیا،61.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی،سرمایہ کاری مالیت 45ارب 26کروڑ 26 لاکھ روپے گھٹ گئی،تاہم کاروباری حجم 8.84 فیصد زیادہ رہا۔