لائنز کلب انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھر تعمیر کرنے کا اعلان

22 ستمبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لائنز کلب انٹر نیشنل فاونڈیشن نے سیلاب متاثرین کے لئے 100 گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ،اس مقصد کے لئے فاونڈیشن نے 2لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے اور لائنز ملک خدا بخش کو گرانٹ ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے یہ گھر ان کی زیر نگرانی تعمیر ہو نگے ،فاونڈیشن نے ملک خدابخش کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3لائنز گورنرپر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں ،اور اس کمیٹی کی زیر نگرانی یہ تعمیر مکمل کی جائے ،ملک خدا بخش نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ سندھ میں 40جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں 30،30گھر بنائیں جائیں گے انھوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب میں ہم نے 248 گھر بنائے تھے اب تباہی بہت بڑی ہے اس لئے ہم نے دنیا بھر میں لائنز کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔