سابق وزیر کا پاکستانی وفد سمیت اسرائیل کا دورہ، کسی سرکاری وفد نے دورہ نہیں کیا، پاکستان کی تردید

22 ستمبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق حکومتی وزیر کا پاکستانی وفد سمیت اسرائیل کا دورہ ، کسی سرکاری وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا، پاکستان کی تردید۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکومتی وزیر سمیت پاکستانیوں کے ایک وفد نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فلسطینی ریاست کے دیرینہ مسئلے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ کسی سرکاری وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔