عمران خان کا بڑا امتحان، توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا دِن ”جیو پاکستان“ میں اہم تفصیلات

22 ستمبر ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) تحریک چلانے سے پہلے عمران خان کا بڑا امتحان، توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا دِن۔ سیلاب زدگان کی امداد نہ ملنے کی شکایت قائم، حکومتوں کی مکمل توجہ چاہئے۔ لیسٹر میں انتہا پسندوں کی شر انگیزی، مودی کی تعلیمات کا اثر برطانیہ میں بھی۔ اور انگلینڈ نے بتا دیا کہ سیریز آسان نہیں ہوگی، پاکستان کو کچھ اور زور لگانا پڑے گا۔ اِن تمام موضوعات کو جمعرات کے روز ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔