ریٹائر ملازمین کے آفس کارڈ فعال، او جی ڈی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تشویش

22 ستمبر ، 2022

اسلام آباد (عاطف شیرازی) او جی ڈی سی ایل کےبااثر ریٹائرڈ ملازمین کے آفس سروس کارڈ اور آئی ڈیز ڈی ایکٹیویٹ نہ کرنے پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کےکئی ریٹائرڈ بااثر ملازمین اور افسران کے آفس کارڈ اور آئی ڈیز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈی ایکٹو نہیں کیے گئے ہیں جس سے ادارے کی سکریسی لیک ہونے کے معاملات پر بورڈ نے برہمی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی بورڈ کی میٹنگ آج ہو گی جس کے ایجنڈے میں ریٹائرڈ ملازمین کے آفس کارڈ کی ایکٹیویشن کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔