شدید مالی بحران، 275 ارب کا شارٹ فال، وفاق صوبہ کو دیوالیہ بنا رہا ہے، کے پی حکومت

22 ستمبر ، 2022

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ صوبہ شدید مالی بحران اور 275 ارب روپے کے شارٹ فال سے دوچار ہے ،و فاق صوبہ کو دیوالیہ بنارہا ہے، وفاق کے ذ مہ صوبہ کے پن بجلی منافع کی مد میں 60ارب کے واجبات ہیں جس میں کوئی ادائیگی نہیں ہوئی،وفاق سے ملنے والے ٹیکس محاصل میں بھی 65ارب کمی کا خدشہ ہے ،بجلی منافع اور قبائلی اضلاع کے بجٹ کی مد میں 173ارب روپے کا خسارہ درپیش ہے ، وفاق صوبہ کو مالی طور پر دیوالیہ بنا رہا ہے۔