امیر ترین شہروں میں امریکا کا نیویارک سرفہرست

22 ستمبر ، 2022

لاہور(صابرشاہ) امریکی شہر نیو یارک دنیا کے امیر ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں تین لاکھ 45ہزار 600کروڑ پتی رہتے ہیں جن میں 10کروڑ ڈالرز سے زائد کے حامل 737اور 59ارب پتی شامل ہیں۔ یہ بات سرمایہ کاری پر لندن کی کنسلٹنسی کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ نیو یارک ہی سرمایہ کاری کے دو بڑے گھرانے مشرق اور ڈلو جونیئر واقع ہیں جہاں دنیا کے امیر ترین رہائشی علاقے بھی ہیں۔ مین ہٹن کی ففتھ لائن شامل ہے جہاں ایک اپارٹمنٹ کی 28ہزار ڈالرز کی مربع میٹرز قیمت ہے۔ نیو یارک رہائشیوں کی نجی ملکیت میں دولت تین ٹریلین ڈالرز ہے۔ متجاوز ہے جو جی۔ 20ممالک میں نجی مجموعی دولت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ امیر ترین افراد کے حامل دنیا کے دیگر شہروں میں جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ جہاں تین لاکھ 4ہزار 900کروڑ پتی بستے ہیں۔ جن میں263کی دولت کا حجم 10کروڑ ڈالرز اور 12ارب پتی ہیں۔