کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر الزام لگا کر دنیا کو سیلاب زدگان کی مدد سے بھی روک رہے ہیں، سینئر صحافی اور تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ حکومت عمران خان سے اتنی ڈری ہوئی ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون نہیں کرنے دیتی، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ احسن اقبال کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس بہت اہم ہیں۔ ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے کسی رہنما نے نیبترامیم کا حوالہ دے کر کیس واپس لینے کی درخواست نہیں کی، مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل بھی میرٹ پر چل رہی ہے، جس شخص نے لوگوں کے سالہا سال لوگوں کو قید میں رکھوایا اس کا بھی کوئی علاج ہونا چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف یو این اجلاس میں پارٹی کرنے نہیں گئے سیلاب زدگان کا کیس لڑرہے ہیں، شہباز شریف وہاں دنیا بھر سربراہان اور آئی ایم ایف کے لوگوں سے مل رہے ہیں،اس وقت پاکستان میں سیلاب اقوام متحدہ کا ٹاپ ایجنڈا ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...