کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 50 لاکھ افراد اپنے گھروں کے بلوں کی ادائیگی کے لیے غذا کے کم استعمال پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یہ بات ایک فلاحی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ منی ایڈوائس ٹرسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران اپنے گھروں میں بجلی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 9 میں سے ایک بالغ برطانوی شہری نے ایک وقت کھانا نہیں کھایا۔ اسی طرح ہر 5 میں سے ایک بالغ فرد کم از کم ایک بل کی ادائیگی کرنے سے قاصر رہا۔ برطانیہ میں 2022 کے دوران گیس اور بجلی کے بلوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور 20 فیصد افراد کے مطابق اپریل کے بعد سے بلوں میں ہر ماہ اوسطاً 100 برطانوی پاؤنڈز کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے 14 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے گھریلو سامان کو فروخت کرنے پر مجبور ہوئے، جبکہ ہر 5 میں سے 2 افراد نے غیرضروری اخراجات کی کٹوتی کی۔ محققین کے مطابق بیشتر گھرانوں کو مشکل انتخاب کرنا پڑ رہے ہیں، جیسے بجلی کو بحال رکھنے کے لیے دن کے کونسے وقت کی غذا سے گریز کیا جائے۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے گیس سپلائی محدود کیے جانے کے بعد سے یورپ بھر میں توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...