من پسندوں کو خیموں، راشن کی تقسیم، وزیراعلیٰ تندو تیز سوالات پر برہم

22 ستمبر ، 2022

جیکب آباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ صحافیوں کے تیز و تند سوالات کے جواب نہ دے سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جیکب آباد اور ٹھل کے سیلاب متاثرہ علاقوں اور خیمہ بستیوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے وقت صحافیوں کی جانب سے کئے گئے تیز و تند سوالات پر برہم ہوگئے اور صحافیوں کو سوال کرنے سے روکتے ہوئے کہتے رہے کہ مجھے بولنا دیا جائے اگر آپ بولیں گے تو پھر میں نہیں بولوں گا، ٹھل میں صحافی نے سوال کیا کہ خیمے اور راشن من پسندوں کو دئیے جارہے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ ناراض ہوگئے اور صحافی کو کہا کہ من پسند لوگ دکھائیں کہاں ہیں جبکہ جیکب آباد میں محکمہ آبپاشی کی نااہلی پر کئے گئے سوال پر بھی وزیر اعلیٰ جواب نہ دے سکے اور سوال کو گول کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو بچانے آیا ہوں،صحافی کے بارش متاثرین کو ریلیف فراہم نہ کرسکنے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات کے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ طیش میں آگئے اور کہا کہ ان سے پوچھیں جو اختلافات کا کہہ رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعلی صحافیوں سے مختصر گفتگو کرکے روانہ ہوگئے۔