کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نےگزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں،پاکستان کی صورتحال پر دنیا کو جاگنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ پاکستانی فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا ہے۔انجلینا جولی ان دنوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کےدورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں، جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچے ہیں۔ انجلینا جولی نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولتوں کی ہنگامی ضرورت ہے، پہلےجب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ انجلینا جولی نے مزید کہا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...