اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دنیا میں مسائل بڑھ رہے ہیں، افریقا میں خشک سالی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ، پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔ بائیڈن نے روس کی طرف سے ’غیر ذمہ دارانہ‘ جوہری دھمکیوں کو اقوام متحدہ کی رکنیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔امریکی صدر نے کہا ’ایک جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور کبھی لڑنی نہیں چاہیے۔‘انہوں نے کہا کہ وہ چین کیساتھ سرد جنگ نہیں چاہتے، فلسطین کے دور یاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، پیوٹن کادعویٰ ہے روس کو خطرہ تھا لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اوراس کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔بائیڈن نے کہا کہ امریکا فلسطینی ریاست کے قیام کے وعدے پر قائم ہے تاہم انہوں نے نئے امن مذاکرات کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل کی حفاظت کی ضمانت ہے ۔ چین کے حوالے سے جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکاآبنائے تائیوان میں امن واستحکام چاہتاہے، امریکاچین کےساتھ کوئی تنازع یاسردجنگ نہیں چاہتا۔جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر کے در پیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا حصہ ڈال رہا ہے، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، سائبر سکیورٹی آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، معاشی بہتری کے لیے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد ڈالر کے مقابلے میں گرتی پاکستانی کرنسی روز بروز مضبوط ہونے لگی،1947-54ء ڈالر 3روپے 31پیسے‘ 1956-71ء...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا...
اسلام آباد وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہدراری میں نئے منصوبوں کو شامل نہ...
اسلام آباد نگران حکومت نے نئی اسامیوں پر پابندی اور سیکورٹی گاڑیوں کی خریداری، ترقی کیلئے مختص رقوم میں...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 47ارب روپے کے مارجن کیساتھ آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ ٹیکس وصولی کے ہدف سے...
راولپنڈیعمران خان کے 6؍ وکلاء نے ان سے علیحدگی میں ملاقات کی اور ان سے مستقبل کے حوالے سے امکانات اور آپشنز...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمر ا ن خان کو بی کلاس سے سی میں منتقل کر دیا گیا۔جیلذرائع کے مطابق سی کلاس میں...
اسلام آباد حکومت جلد ہی افغان باشندوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے یا نتائج کا...