اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال 2022-23میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5فیصد اور مہنگائی کی شرح 18فیصد رہنے کا امکان ہے، حالیہ بدترین سیلاب، مالیاتی اوربیرونی ادائیگیوں میں توازن کیلئے سخت اقدامات سے اقتصادی شرح نمو میں کمی آئے گی، اگلے سال زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کے خدمات اورریٹیل شعبہ کی نموپربھی اثرات مرتب ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی بنک کی ایشیائی ڈویلپمنٹ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22یں 6فیصد اقتصادی شرح نمورہی ، مالی سال 2022 میں مقامی کھپت میں اضافہ،زراعت، خدمات اوربڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں نموکی وجہ سے جی ڈی پی میں 6 فیصداضافہ ممکن ہوا تاہم 2023 میں ماحولیاتی رکاوٹوں،ڈبل ڈیجٹ افراط زر اورسخت مانیٹری ومالیاتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان میں جی ڈی پی کی نموکی پیشنگوئی کوکم رکھاگیاہے۔پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرینگ یی نے بتایا کہ حالیہ بدترین سیلاب نے پاکستان کے معاشی منظرنامہ کیلئے بڑے خطرات وخدشات پیداکئے ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 2022 میں کھپت میں 10 فیصداضافہ ہوا جس سے روزگار اور لوگو ں کی آمدنی میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال 2022 میں زراعت کے شعبہ میں 4.4 فیصدکی نموہوئی تاہم سیلاب کی وجہ سے آنیوالے سال میں اس شعبہ میں متعدل نموکی امید ہے،سیلاب کے بعد تعمیرنو اوربحالی کی سرگرمیوں کیلئے خاطرخواہ بین الاقوامی معاونت حاصل ہوگی ۔کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستا ن میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد ، تعمیرنو، روزگار اوربنیادی ڈھانچہ کی طویل المیعادبنیادوں پرپیکیج تیارکررہاہے۔
کراچیپرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پر آسٹریلیا اور ایلون مسک کے ایکس کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔ایلون مسک نے...
اسلام آبادبھارت میں جوں جوں چنائو کا وقت قریب آرہا ہے اپنے انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں ایک...
اسلام آباداپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اس میں کامیابی کی دولت اور شہرت کے طلبگار بسا اوقات کسی ایک ہنر یا شعبے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر’’...
اسلام آ بادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر نوجوانوں کیلئے علم و ہنر کی راہیں...