لاہور ( نمائندہ جنگ)CCPOلاہور کی تبدیلی کا معاملہ پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر اجازت واپس نہیں جائیگا،صوبائی حکومت کی آشیر باد کے بعد سی سی پی او لاہور نے بھی وفاق کو نہ کہہ دیا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پرویز الٰہی نے گلے لگا لیا،کہا ویل ڈن ۔سیکرٹریٹ میں پولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ آئینی اورقانونی طورپر پنجاب حکومت مفادعامہ کے تحت افسران کو روک سکتی ہے،افسران کا رہائشی مسئلہ حل کرنے کیلئے جی اوآر میں افسروں کیلئے رہائشی سہولتوں میں اضافہ کریں گے،جی او آر کے بڑے گھروں اورکوٹھیوں کا رقبہ کم کرکے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، جی او آر میں کئی کوٹھیاں 8،8کنال رقبے پر مشتمل ہیں، 8،8کنال پرمشتمل گھروں کی جگہ جدید طرز پر اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعدد افسران کی رہائشی ضرورت پوری ہوسکے گی،پنجاب میں 150پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بنائیں گے، کچے کے علاقے میں سپیشل فورس کوتنخواہ کا خصوصی پیکیج دیں گے ،یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مسلم لیگ ن کے وزراء جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف انتہا پسندی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے سی سی پی لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ وزیراعلیٰ سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی،پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے خدمات پر ان شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے اکرم پارک بند روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے سخت نوٹس پر ایم ڈی واسا نے غفلت برتنے پرڈپٹی ڈائریکٹرقباء خالد شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فراز علی اورسب انجینئرعمر فاروق کومعطل کر دیا ۔انہوں نے فیصل آباد میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا۔
لاہورالیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی ضمنی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے...
کراچی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور معاشی بے یقینی کے باعث روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آنے والی رقم میں بھی کمی...
اسلام آباد سینیٹ کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تادسمبر کے دوران براہ راست غیر...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گستاخانہ مواد واپس لینے سے انکار کے بعد جمعہ کو پاکستان میں...
اسلام آبادملک میں اشیاء خوردو نوش کے بعداب چائے پتی کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیاہے ۔ایل سیزنہ کھلنے کے باعث...
اسلام آباد وزیرمملکت خارجہ امورحنا ربانی کھر سرکاری دورے پر جمعہ کی شب کولمبو پہنچ گئیں جہاں سری لنکا کی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے سٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر...