اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا۔ تین داخلی راستوں نادرا چوک، میریٹ چوک اور پریڈ گرائونڈ گیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، صرف دفتری امور کیلئے آنے جانے والے سرکاری اور نیم سرکاری افراد کیلئے سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے کنٹینرز کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ صوبوں سے نفری طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں۔ سرکاری حلقوں میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے پولیس نفری دینے کی بجائے وفاقی حکومت کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کی دونوں حکومتوں کو ختم کر کے گورنر راج کا نفاذ کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کی موجودہ نفری ملک بھر سے آنے والے جلوسوں کو روکنے کیلئے ناکافی سمجھی جارہی ہے جس کیلئے رینجرز کے پانچ ہزار جوان اور فرینٹیئر کانسٹبلری کے مزید 2 ہزار جوانوں سے کام چلانے کی کوشش کی جائے گی اور لاٹھی چارج کے بجائے آنسو گیس کی شیلنگ پر انحصار کیا جائے گا۔ مظاہرین کے ریڈ زون تک پہنچنے کی صورت میں اسلام آباد کا کنٹرول فوج کو دینے کا آپشن بھی موجود ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں...
اسلام آباد رواں مالی سال 2023-24کی دوسری سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو کم ہو کر ایک فیصد پر آگئی جو پہلی سہ ماہی...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر...
کراچی انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر اور وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے رکن واجد جواد نے یونیورسٹی کی جانب...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں اور اسٹیٹ بینک کی برانچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی...
کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔...
اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ فٹ پر ہےسی ٹی ڈی نے...
کراچی سندھ حکومت نے 4 اپریل جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی...