اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے آج سماعت ہوگی ،کیس کی سماعت کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے سرکلر کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ آج دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کریگا، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گا، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوو کیٹ جنرل آفس سے 15 لا ءافسران ، تین عدالتی معاونین اور 15کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی، سرکلرمیں یہ بتایاگیا ہے کہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا ءکو بھی عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہو گی، کمرہ عدالت میں آنیوالوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کریگا، عدالتی ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کریگی۔
کراچیپرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پر آسٹریلیا اور ایلون مسک کے ایکس کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔ایلون مسک نے...
اسلام آبادبھارت میں جوں جوں چنائو کا وقت قریب آرہا ہے اپنے انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں ایک...
اسلام آباداپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اس میں کامیابی کی دولت اور شہرت کے طلبگار بسا اوقات کسی ایک ہنر یا شعبے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر’’...
اسلام آ بادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر نوجوانوں کیلئے علم و ہنر کی راہیں...