اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے مزید2معاونین خصوصی تعینات کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سردار شاہ جہاں یوسف اور نعمان لنگڑیال معاونین خصوصی تعینات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ کی تعداد بڑھ کر 72 پر پہنچ گئی ہے۔ دونوں نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔ نئے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا ۔ وزیر اعظم نے گذشتہ روز 2 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر27 ہوگئی ۔وزیر اعظم کے 22 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔ جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں ۔ وفاقی وزراء 34,وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
لاہورالیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی ضمنی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے...
کراچی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور معاشی بے یقینی کے باعث روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آنے والی رقم میں بھی کمی...
اسلام آباد سینیٹ کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تادسمبر کے دوران براہ راست غیر...