افغان نگران حکومت نے بگرام ایئر فیلڈ کی مرمت شروع کر دی

22 ستمبر ، 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت نے ملک میں سابق امریکی فوجی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کو فعال بنانے کیلئے اس کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کے حکام کی ہدایات کے مطابق وزارت کی انجینئرنگ ٹیم نے بگرام ہوائی اڈے کو فعال بنانے کیلئے آج سے اس اڈے کی تعمیر نو، تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔