کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسے مزید بڑھ گئی لیکن یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2روپے تک کی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 75 پیسے کے اضافے سے 239.00 روپے سے بڑھ کر 239.75 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کے اضافے سے 239.30 روپے سے بڑھ کر 240.00 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 243.40 روپے سے کم ہو کر 243.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 245.40 روپے سے بڑھ کر 245.45 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے 243.00 روپے سے کم ہو کر 241.00 روپے اور قیمت فروخت 1.60 روپے کی کمی سے 245.00 روپے سے کم ہو کر 243.40 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے 278.00 روپے سے کم ہو کر 276.00 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے کی کمی سے 280.00 روپے سے کم ہو کر 278.80 روپے ہو گئی ہے
لاہورالیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی ضمنی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے...
کراچی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور معاشی بے یقینی کے باعث روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آنے والی رقم میں بھی کمی...
اسلام آباد سینیٹ کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تادسمبر کے دوران براہ راست غیر...