اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)سینٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بعض سینیٹرز نے تمباکو کی فصل پر بہت زیادہ ٹیکس لگائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ لاکھ لوگوں کا روزگار تباہ ہو گیا ہے ،قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے تجویز پیش کی کہ اس معاملے کو وزارت خزانہ کے ساتھ مل بیٹھ کر دیکھ لیا جائے تاکہ اس کا کوئی حل نکل سکے، پیر کو ایوان بالا میں سنیٹر فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ تمباکو کی کاشت کرنے والے میرے پانچ لاکھ لوگوں کا روزگار تباہ ہو گیا ہے ، ہمیں لوگ بددعائیں دیتے ہیں کہ ایوانوں میں بیٹھے ہیں ، ہمارے صوبے کے ساتھ قطعاً ناانصافی ہے ، میں اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں ، اس پر کمیٹی بنائی جائے ، چیئرمین سینٹ نے یقین دہانی کروائی کہ کمیٹی بنائی جائے گے ، اس پر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا ، قائد ایوان نے کہا کہ وزیر خزانہ سے کہا ہےکہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں اگر اس میں جائز چیزیں ہیں تو مل کر حل کریں گے ، وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ وہ وزارت میں جاکر جائزہ لیں گے، وفد کی صورت میں ان سے بات کر لی جائے ، جو سہولت دی جاسکتی ہے اس کیلئے حاضر ہیں ۔
لاہور مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی۔شاہد خاقان عباسی...
گجرات گجرات میں تھانہ دولت نگر کے گاؤں خانووال میں دیرینہ دشمنی پر پولیس اہلکار عرفان،ہارون،محمد شاہ،ذیشان...
پھولنگر پھولنگر کے محلہ کوٹ کھڑک سنگھ سے 17 روز سے لاپتہ 8سالہ بچی ایمان فاطمہ کی بوری بند نعش میگہ روڈ پر...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے پارٹی آفس...
لا ہو ر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور کے باہر پی ٹی آئی ورکرز کے...
لاہور پنجاب انفارمیشن کمیشن نے سیکرٹری لاہور جمخانہ کلب کو حکم دیا ہے کہ اگر انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ...
لاہور‘میانوالی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تھانہ مکڑوال کا...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاء افسران کے عدالت پیش نہ ہونےپر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے...