اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)سینٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بعض سینیٹرز نے تمباکو کی فصل پر بہت زیادہ ٹیکس لگائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ لاکھ لوگوں کا روزگار تباہ ہو گیا ہے ،قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے تجویز پیش کی کہ اس معاملے کو وزارت خزانہ کے ساتھ مل بیٹھ کر دیکھ لیا جائے تاکہ اس کا کوئی حل نکل سکے، پیر کو ایوان بالا میں سنیٹر فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ تمباکو کی کاشت کرنے والے میرے پانچ لاکھ لوگوں کا روزگار تباہ ہو گیا ہے ، ہمیں لوگ بددعائیں دیتے ہیں کہ ایوانوں میں بیٹھے ہیں ، ہمارے صوبے کے ساتھ قطعاً ناانصافی ہے ، میں اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں ، اس پر کمیٹی بنائی جائے ، چیئرمین سینٹ نے یقین دہانی کروائی کہ کمیٹی بنائی جائے گے ، اس پر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا ، قائد ایوان نے کہا کہ وزیر خزانہ سے کہا ہےکہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں اگر اس میں جائز چیزیں ہیں تو مل کر حل کریں گے ، وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ وہ وزارت میں جاکر جائزہ لیں گے، وفد کی صورت میں ان سے بات کر لی جائے ، جو سہولت دی جاسکتی ہے اس کیلئے حاضر ہیں ۔
کراچی ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں، انسانی نقصان بڑھ رہا ہے، کم از کم چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے،...
اسلام آباد ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی...
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس اور عدالتیں ایک ہی نظام کے دو اہم ستون...
اسلام آباد سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ نےقذف مقدمات میں خواتین اور مردوں کی گواہی کے فرق متعلق شرعی اپیل کی...
اسلام آبادFBR ؛فیلڈ دفاتر کے 13افسران کی گریڈ 16 میں ترقی جبکہ ایف بی آرنے ملک بھر کے مختلف ریجنل اور...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کیلئے درخواست پر سماعت ،جسٹس شہباز...
کراچی ایران امریکہ اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے ایسے میں 28 فروری سے سے 3 ملکوں کے 3 طیارے تاحال پاکستانی...
اسلام آباد سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی ، اعلی ٰ تعلیم ، صحت، پانی سمیت دیگر شعبوں کے 123ارب روپے...