اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کسان بورڈ نےتمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے حکومت کو تمباکو کی کاشت پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے، صدر کسان بورڈ رضوان اللہ نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو پتے پر نیا ٹیکس زراعت کے خاتمے اور کاشتکاروں کے معاشی قتل کے برابر ہے، ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں ایڈوانس ٹیکس کو سیاسی رنگ دیکر سیاسی پارٹیوں کو لڑوا کر کاروباری فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ایماء پر کسی ایڈوانس ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے،اگر ٹیکس کاشتکاروں کے اوپر مسلط کیا گیاتو ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کو تمباکو کی فروخت بند کریں گے تمام شاہراہوں پر دھرنے دیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ کرکے دھرنا دیں گے، منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں ابرار اللہ ، لیاقت یوسف زئی، نعمت شاہ روغانی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر کسان بورڈ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف بھی کاشتکاروں نے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ایڈوانس ٹیکس معاف کیا گیا تھا۔ اس موقع پر محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابرار اللہ کا کہنا تھا کہ 380 روپے ایڈوانس ٹیکس صنعتی مزدورں کا معاشی قتل ہے، ہر سال تمباکو پر ٹیکس لگ جاتا ہے یہ ٹیکس کے پیسے حکومت کے پاس بھی نہیں جاتے۔
بیجنگچین کی زرعی مشینری کی برآمدات 32.3 فیصد اضافہ کیساتھ 67.42 ارب یوان تک پہنچ گئیں،ان کا 60 فیصد سے زائدحصہ...
اسلام آباد انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں فرائض...
کراچیامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےکہا ہے کہ عالم اسلام کو متحد ہوکر امریکہ و اسرائیل کے خلاف...
راولپنڈیسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت گندم کی موجودہ صورتحال اور کپاس کی اگیتی کاشت کے...
اسلام آباد راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ 36روز سے خالی ہے ، اس پوسٹ کا اضافی چارج کمشنر...
راولپنڈی صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے قائد ملت جعفریہ پاکستان...
کراچی ایران کے ساتھ جنگ: تیل اور گیس کے علاوہ بھی عالمی معیشت کو زبردست نقصان، یہ تنازع یورپ اور ایشیا کو...
اسلام آبادں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر کی نگرانی میں...