اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان ان کے ساتھی سابق وزرا اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور سابق سیکریٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفارتی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر تحقیقات ہوں گی، سائفر سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائے گی، ایف آئی اے حساس اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو تحقیقاتی ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے، یف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہل کاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے، ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
ننکانہ صاحبننکانہ صاحب میں بیرون ممالک کنیڈا، امریکہ، انگلینڈ ،جرمن، اٹلی اور پشاور سے162مذہبی رسومات کی...
اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ،بالائی علاقوں...
نیویارک ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی، ہر ہفتے دائر اور...
اسلام آبادتحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں2فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔برطانوی خبررساں...
اسلام گڑھ آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے کی...
سیالکوٹ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے غیرت کے نام پر 20اور 21سالہ دو...