واشنگٹن ،راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکہ میں یو این سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یواین ملٹری ایڈوائزر نے امن دستوں اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔آرمی چیف کے دورہ امریکا میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جب صحافیوں سے آرمی چیف کے دورے کے بارے میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان سے معلومات مانگی تو انہوں نے کہا کہ ہاں، وہ یہاں ہیں تاہم پاکستانی سفیر نے آرمی چیف کے سفر کے پروگرام کو شیئر کرنے سے گریز کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ڈی ہینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کی ملاقات متوقع ہے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکہ کے دور ان یو این سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کی اقدار کے فروغ اور تنازعات کے دوران ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا بھی اعتراف کیا۔
ننکانہ صاحبننکانہ صاحب میں بیرون ممالک کنیڈا، امریکہ، انگلینڈ ،جرمن، اٹلی اور پشاور سے162مذہبی رسومات کی...
اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ،بالائی علاقوں...
نیویارک ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی، ہر ہفتے دائر اور...
اسلام آبادتحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں2فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔برطانوی خبررساں...
اسلام گڑھ آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے کی...
سیالکوٹ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے غیرت کے نام پر 20اور 21سالہ دو...