نصیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ہونے والے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔