عمران خان خواتین کے احترام سے نابلد ،اپنے حامیوں میں بیمار ذہنیت پھیلائی،وزیر اطلات

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ، بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے۔گزشتہ روز ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں یہ معذرت خواہانہ عذر بیان اور ایک ایسے شخص کا نام مجبوراًلینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر روز کم ظرفی کے ایک نئے پاتال میں اتر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا کہ وہ عورتوں کی توہین، تحقیرکرتا ہے، اُن کی عزت واحترام سے نابلد ہے۔ اُنہیں محض اشیاسمجھ کربدکلامی ہی نہیں، ہراساں بھی کرتا ہے۔ عمران خان نے اپنی جماعت اور حامیوں میں یہی بیمار ذہنیت پھیلائی اور ُاس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ امرخاص طور پر نہایت مایوس کُن اور افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین لیڈرز اور حامی اِس رویے کو درست قرار دے کر نہ صرف اس پر کاربند بلکہ جشن بھی منارہی ہیں۔ یہ نہایت شرمناک اور اس امر کی حقیقی جھلک ہے کہ عمران خان درحقیقت کس قدر چھوٹا آدمی ہے۔