راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے متنبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں، دو ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کر رہا ہے اْسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے2ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے اْسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے،4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائیگا۔
ننکانہ صاحبننکانہ صاحب میں بیرون ممالک کنیڈا، امریکہ، انگلینڈ ،جرمن، اٹلی اور پشاور سے162مذہبی رسومات کی...
اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ،بالائی علاقوں...
نیویارک ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی، ہر ہفتے دائر اور...
اسلام آبادتحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں2فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔برطانوی خبررساں...
اسلام گڑھ آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے کی...
سیالکوٹ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے غیرت کے نام پر 20اور 21سالہ دو...