اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد میں جاری کسان اتحاد دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے، مہنگی کھاد اور بجلی کے بلوں کے خلاف کسانوں کا دھرنا جاری ہے، دوسری جانب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، کسانوں کا مطالبات منظور ہونے تک دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک کا رخ کریں گے، خیابان چوک پر جاری کسانوں کے دھرنے میں شرکا ءکا کہنا ہے کہ انکا وفاقی حکومت سے بجلی کے یونٹس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ ہے باقی مطالبات کے لئے کسانوں کے پنجاب حکومت سے مطالبات ہیں۔مظاہرین نے پنجاب حکومت سے مطالبات کی منظوری کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت مطالبات پورے نہیں کرے گی تو بنی گالہ میں دھرنا دیں گے، کسانوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے ابھی ان سے مذاکرات کرلیں، گزشتہ رات کسانوں کی 10 گاڑیاں بنی گالہ گئی تھیں، سکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے عمران خان سے بات نہیں ہوسکی، آج وفاقی حکومت کے جواب کے بعد بنی گالہ کا رخ کریں گے۔
ننکانہ صاحبننکانہ صاحب میں بیرون ممالک کنیڈا، امریکہ، انگلینڈ ،جرمن، اٹلی اور پشاور سے162مذہبی رسومات کی...
اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ،بالائی علاقوں...
نیویارک ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی، ہر ہفتے دائر اور...
اسلام آبادتحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں2فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔برطانوی خبررساں...
اسلام گڑھ آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے کی...
سیالکوٹ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے غیرت کے نام پر 20اور 21سالہ دو...