کراچی، ملتان (نیوز ڈیسک، آئی این پی ) تحریک انصاف نے کابینہ کی جانب سے عمران خان و دیگر کے خلاف خلاف کارروائی کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ سائفرپر تحقیقات شوق سے کرے، ہم گھبرانے والے نہیں۔ سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سائفر پر تحقیقات شوق سے کرے، ہم تحقیقات سے گھبرانے والے نہیں،عمران خان کیخلاف وارنٹ سے حکومت کی گھبراہٹ نظرآتی ہے،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،اگلے چند دن بہت اہم ہونگے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے عمران خان، اسد عمر اور میرے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری کرے۔ سائفر ایک حقیقت ہے جو حکومت نے مان لیا ہے، یہی لوگ کچھ عرصہ پہلے سائفر کی حقیقت کو تسلیم ہی نہیں کیا کرتے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے سابق سفیر سے ڈونلڈلو کی ملاقات سے متعلق مراسلہ پڑھا، میں نے مراسلہ پڑھا اور سمجھایا ملک کیلئے رسک ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آڈیولیک میں بھی واضح ہے عمران خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، عمران خان نے ہدایت کی ملک کا نام نہیں لیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں متفقہ سفارش کی کہ ڈیمارش کرے، ہمارا مقصد کسی ملک کا نام نہیں لینا تھا، حکومت بتائے آپ کا مراسلہ آپکی ناک کے نیچے سے کہاں گیا؟ ہم نے وہی کیا جو ہمیں کہا گیا، قومی سلامتی کمیٹی، سفارتخانے نے جو کہا ہم نے وہی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا جس میں مداخلت تسلیم کی گئی، حکومت ہمارے خلاف مقدمات شوق سے درج کرائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی ملک سے تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں نہیں تھا، حکومت کل سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت تحقیقات شوق سے کرے، حکومتی فیصلے سے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں۔ انکا کہنا ہے کہ سائفر پر تحقیقات کی ذمہ داری ایف آئی اے کو سونپی گئی، ہم نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچے، ثابت ہوگیا ۔ سائفر پرہمارا موقف درست تھا۔ عمران خان نے کل اشارہ دیا کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں، عمران خان کی کال ملک کوحکومت سے نجات دلانے کیلئے ہوگی، پارٹی کارکنوں کو پورے پاکستان میں تیار رہنا چاہیے، سیاسی طور پر حکومت بندگلی میں جاچکی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قانونی سیاسی میدان میں حکومت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے، اگلے چند دن بہت اہم ہونگے، ہمارا دامن صاف ہے، ہم جواب دہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکمرانوں میں عمران خان کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں ہے، ان سے عمران خان نہیں گرایا جارہا۔ٹی وی پر کہا گیا کہ صحت کارڈ نوازشریف لے کر آئے، اور بند کمرے میں کہا گیا عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے سوا کچھ نہیں اس کو بند کر دیں، قوم کے مفاد کیخلاف اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پردو الزامات لگائے گئے، ایک عمران خان نے کہا کسی ملک کا نام نہیں لینا، اور دوسرا الزام لگایا گیا کہ سائفر وزیراعظم ہاوس سے غائب ہوگیا، اور یہ انکشاف ساڑھے5 ماہ بعد ہوا ہے۔ عمران خان قومی سلامتی کے پہلو سے کہہ رہے تھے ملک کا نام نہیں لینا، اور دوسری بات قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہی سائفر پر ہوئی تھی، کیامراسلہ دیکھے بغیر ہی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ان سے عمران خان نہیں گرایا جارہا، عمران خان کی مقبولیت آئے روزبڑھتی جارہی ہے۔ مخالفین کو پتہ ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، گزشتہ روز کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کی انتہا تھی، ان میں عمران خان کوہاتھ لگانے کی ہمت نہیں ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے عمران خان کوہٹایا گیا، اورعمران خان کو ہٹانے کا مقصد کرپشن کیسز کو فارغ کروانا تھا۔ پچھلے ہفتے عوام نے انصاف کا جنازہ نکلتے ہوئے دیکھا، جن کے خلاف فیصلے آچکے تھے وہ بری کر دیئے گئے۔
تائپی چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے، بیجنگ کا...
کیلی فورنیاامریکی ریاست کیلی فورنیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلح شخص کو گرفتارکرکے اس کے...
لکھنوبھارتی ریاست اتر پردیش کے بہرائچ کے ایک گائوں میں ہندو مسلم فساد نے جنم لے لیا، درگا مورتی وسرجن جلوس...
اسلام آباد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کابھارتی فیصلہ درست...
باڑہ فا ٹا انضمام کی حامی تنظیمو ں نے کالعد م پی ٹی ایم کی تجا ویز مسترد کردیں پی ٹی ایم مخالفیں کا جرگے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشتون جرگے پر اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور...
اسلام آباد/لاہورمتحدہ عرب امارات کی کمپنی نے لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر...