سائفر کی ماسٹر کاپی دفتر خارجہ میں موجود، مجھے جیل بھیج کر دکھائو ،عمران خان

03 اکتوبر ، 2022

ٹیکسلا(نیوزایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کی ماسٹر کاپی دفتر خارجہ میں موجودہ ہے مجھے جیل بھیج کر دکھائو ،قوم تیار ہے، زنجیریں گرتی نہیں توڑنا پڑتی ہیں،ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں امریکی امپورٹڈ غلامی کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، انہوں نے میرے گھر دوسری بار پولیس بھیجی، دھمکیاں دینے کی بجائے جیل میں ڈال دو، اس ملک میں جو حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے، میری قوم اور میں جیلوں میں جانے کو تیار ہیں، مجھے نہ تمھاری نامعلوم کالوں سے خوف ہے، نہ اس قوم کو اور مجھے جیلوں سے خوف ہے، جس کا ایمان اللہ پر ہو وہ کسی کے آگے جھکتا نہیں ہے، قوم بھی اور کپتان بھی تیار ہے، جیل تو معمولی چیز ہے، کپتان حقیقی آزادی کے لیے جان کی بازی دینے کو بھی تیار ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں نے ایک مراسلہ ساری قوم کو دکھایا، اس مراسلے میں سارش واضح تھی، اس میں عمران خان کو ہٹانے کا کہا گیا، اس مراسلے میں کہا گیا کے عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، میں نے ساری جگہ مراسلہ دکھایا، میں اسمبلی میں لیکر گیا، یہ امپورٹڈ حکومت نے کہا کوئی مراسلہ نہیں ہے، مریم نے کہا یہ جھوٹ ہے، مریم جو سچ نہیں بول سکتی ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مراسلے کو اٹھا دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کے سامنے آگیا ہے جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے، اب نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گھوم ہو گیا، مریم آپ چاہیں گی کہ سائفر گم ہو جائے، وزرات خارجہ میں ماسٹر کاپی پڑی ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کر دی، وہ کانپیں ٹانگنے والے نے مہنگائی مارچ کر دیا، بلاول سندھ کے غریبوں کے کروڑوں پیسے خرچ کر کے اسلام آباد آگیا، پانچ مہینے کے اندر سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے ۔