لندن (پی اے) وزیراعظم لز ٹرس نے منی بجٹ میں غلطیوں کا اعتراف کرلیا لیکن انھوں نے ٹیکس کٹوتی پیکیج کو درست قرار دینے پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیکسوں میں کٹوتیوں کے پیکیج پر قائم ہیں۔ انھوں نے سرکاری اخراجات میں کٹوتی کو خارج از امکان قرار دینے سے بھی انکار کردیا۔ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ انھیں وزیر خزانہ کواسی کوارٹنگ کے مالیاتی بیان کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئے تھے، جس کی وجہ سے مارکیٹ اتھل پتھل ہوگئی، پونڈ کی قیمت گر گئی اور بینک آف انگلینڈ کو صورت حال بحال کرنے کیلئے 65 بلین پونڈ کی سرمایہ کاری پر مجبور ہونا پڑا۔ لزٹرس نے کہا کہ منی بجٹ بہت ہی متنازعہ قدم تھا۔ انھوں نے بتایا کہ 150,000پونڈ سے زیادہ آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس کے خاتمے پر کابینہ میں بات نہیں کی گئی، یہ چانسلر کا فیصلہ تھا۔ اس وقت جبکہ برمنگھم میں کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس ہونے والی ہے۔ لز ٹرس کو مارکیٹ اور ٹوری ارکان کو مطمئن کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انھوں نے بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے جو کچھ ہوا، اس پر میں عوام کی پریشانیوں کو سمجھتی ہوں، ہم نے جس پیکیج کا اعلان کیا ہے، اس پر قائم ہوں کیونکہ ہمیں کارروائی کرنا تھی لیکن میں یہ مانتی ہوں کہ ہمیں پہلے اس کے لئے راہ ہموار کرنا چاہئے تھی۔ میں نے اس سے سبق حاصل کرلیا ہے اور میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ آئندہ ہم راہ ہموار کرنے کے حوالے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کوارٹنگ اپنے متنازعہ فیصلے کو قبول کرتے ہیں، کابینہ میں اس پر غور نہیں کیا گیا اور مجھے بھی یہ معلوم نہیں تھا، یہ چانسلر کا اپنا فیصلہ تھا۔ انھوں نے واضح کیا کہ پنشن میں افراط زر کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحفظ دینے کیلئے انھوں نے تہرے تالے لگانے کا عہد کر رکھا ہے لیکن انھوں نے بینی فٹس اور حکومت کے محکمہ جاتی بجٹ کے بارے میں اس طرح کی کوئی ضمانت نہیں دی۔ انھوں نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے افراط زر کے تناسب سے بینی فٹ میں اضافہ کرنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور کہا کہ یہ معاملات ورک اور پنشن ڈپارٹمنٹ کے وزیر Chloe Smith دیکھ رہی ہیں اور وہ اس پر فیصلہ کریں گی اور ہم اس کا اعلان کردیں گے۔
واشنگٹن امریکی جج نے جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں ان کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی...
اشک آباد صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورےپرترکمانستان پہنچ گئے۔ اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی...
اسلام آباد وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے کہ ہماری معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے ،ایس سی او کے پاکستان...
کراچیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے کیس میں تفتیشی افسران کو شہریوں کے اہلِ خانہ کے جے آئی ٹی...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی...
سری نگرکشمیری مسلمانوں کو بی جے پی حکومت کی طرف سے نسل کشی کا سامنا ہے جس کے باعث حالیہ انتخابات میں کشمیریوں...
اسلام آباد وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات...