اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور قراردیا ہے کہ 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے، ملزم اس سے پہلے متعلقہ عدالت میں پیش ہوں،جب کہ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ ان کے موکل کے خلاف سیاسی مخالفت پرجھوٹامقدمہ بنایاگیاہے،میڈیا سے بات چیت کے دوران بابراعوان نے کہا کہ پوری ن لیگ عمران کو گرفتار کرنے کیلئے تڑپ رہی ہے۔ عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کے توسط سے درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے انہیں جمعہ سے قبل متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی۔خیال رہے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جن کے پیشِ نظر اتوار کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔جس کے بعد چھٹی کے روز ہی ہائی کورٹ ڈائری برانچ کا عملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا اور درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے چیمبر میں سماعت کی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف ابتدائی طور پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کیں تو کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے منتقل ہوگیا جس پر ضمانت بھی مسترد ہو گئی۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ سیاسی مخالف حکومت نے بدنیتی کے تحت مذموم مقاصد کے لیے جھوٹا مقدمہ بنایا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس درج کرنے کا واحد مقصد کرپشن مافیا کے خلاف پرامن تحریک اور عمران خان کو گرفتار کر کے پرامن سیاسی موومنٹ کو روکنا ہے،بعد ازاں حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر تک ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے، وہ 7 اکتوبر سے پہلے متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔عدالت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو اس عدالت کا فیصلہ غیر موثر ہو جا ئے گا۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 10 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت ہوئی ہے اور عدالت نے 7 اکتوبر سے قبل متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پوری مسلم لیگ (ن) عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے تڑپ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پورا پاکستان اٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا،امپورٹڈ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک کال پر پاکستان اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں کیوں کہ مجھ پر پرچہ ہو گیا بلکہ عمران خان اور میں ہر جگہ پہنچے۔
واشنگٹن امریکی جج نے جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں ان کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی...
اشک آباد صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورےپرترکمانستان پہنچ گئے۔ اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی...
اسلام آباد وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے کہ ہماری معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے ،ایس سی او کے پاکستان...
کراچیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے کیس میں تفتیشی افسران کو شہریوں کے اہلِ خانہ کے جے آئی ٹی...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی...
سری نگرکشمیری مسلمانوں کو بی جے پی حکومت کی طرف سے نسل کشی کا سامنا ہے جس کے باعث حالیہ انتخابات میں کشمیریوں...
اسلام آباد وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات...