مخالفین نے جتنے کیسز کرنے تھےکرلئے، اب باری ہماری ہے، بابر اعوان

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی کال کے انتظار میں بڑی تعداد میں وکلا، کسان اور طالب علم نکلیں گے، مخالفین نے جتنے کیسز کرنے تھے۔ وہ کرلیے، اب کیس کرنے کی باری ہماری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ مریم اس کے ابا اور اس کے چچا عمران خان کو پکڑنے کے لیے تڑپ رہے ہیں، یوں لگتا ہے کہ ان کو اقتدار کی کرسی پر نہیں گرم توے پر بٹھا دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کسی عدالت میں نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں، نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج عدالت کے سامنے پیش ہوا، یہ وہ کیس ہے جس میں پہلے ہی ضمابت لی ہوئی ہے، یہ حکومت اب خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے۔