اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو ہمیں ہر فورم مذمت کرنی چاہئے، کوئی مہذب معاشرہ عورتوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ہم کسی گالی گلوچ بریگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں، میں شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی پارٹی سے تعلق رکھتی ہوں جہاں ہراساں کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے موضوع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا خواتین کے خلاف استحصال پر آصف علی زرداری سخت ایکشن لیتے ہیں، میں نے عورتوں کی جدوجہد پر وومنز پلینگ کتاب لکھی ہے۔ پاکستان کی 49 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، کسی بھی بحران کا سب سے برا اثر خواتین پر پڑتا ہے، انہوں نےکہا پاکستان کی معیشت خواتین کی وجہ سے چلتی ہے، تحریک انصاف کے فورم سے اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، تحریک انصاف ملک کو بد تہذیبی اور بد اخلاقی کی ایسی نہج پر لیکر جا رہی جہاں واپسی بہت مشکل ہے، شیری رحمان نے کہا جو مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، تحریک انصاف کو اس طرح کے واقعات کو فروغ دینے کے بجائے ان کی مذمت اور روک تھام کرنی چاہئے، خواتین کا استحصال ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کے رہنما چپ کر کے کھڑے ہیں ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...