ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران12ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار اور 8ہزار کو بے دخل کر دیا ۔ غیرملکی میڈیا نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے 22سے 28ستمبر 2022 کے دوران12ہزار 436غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جن میں سے 6ہزار 911تارکین اقامہ، 3 ہزار 249سرحدی حدود کی خلاف ورزی ، 2ہزار276 قانون محنت کی خلاف ورزی اور 198افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب کی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن میں سے 35فیصد یمنی،55فیصد ایتھوپی اور10فیصد مختلف ممالک کے شہری تھے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ8افراد کو غیر قانونی تارکین کو پناہ، روزگار اور نقل و حمل کی سہولت دینے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 47ہزار388غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ان میں سے44 ہزار 362مرد اور 3ہزار 26خواتین ہیں ، 36ہزار984کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں انہیں دستاویزات حاصل کرنے کے لیے سفارتخانوں سے رجوع کرنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ 2 ہزار 559کے سفر کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے،اس کے علاوہ 8ہزار 28افراد کو مملکت سے بے دخل کیا گیا ہے۔
تائپی چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے، بیجنگ کا...
کیلی فورنیاامریکی ریاست کیلی فورنیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلح شخص کو گرفتارکرکے اس کے...
لکھنوبھارتی ریاست اتر پردیش کے بہرائچ کے ایک گائوں میں ہندو مسلم فساد نے جنم لے لیا، درگا مورتی وسرجن جلوس...
اسلام آباد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کابھارتی فیصلہ درست...
باڑہ فا ٹا انضمام کی حامی تنظیمو ں نے کالعد م پی ٹی ایم کی تجا ویز مسترد کردیں پی ٹی ایم مخالفیں کا جرگے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشتون جرگے پر اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور...
اسلام آباد/لاہورمتحدہ عرب امارات کی کمپنی نے لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر...