جو ریاست کی حساس دستاویزات نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کی آزادی کیا سنبھالے گا ،احسن اقبال

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے،عمران نیازی اپنی سیاست چمکا نے پے لگا ہے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ یہ بے حس ، خود غرض اور اناپرست شخص اپنی سیاست کر رہا ہے جبکہ ایک تہائی پاکستانی موسمیاتی تبدیلی کے سیلاب اور بارشوں کے ہاتھوں تباہ حال ہیں۔یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے مگر اسے کیا؟۔ احسن اقبال نے اپنی ٹو ئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ جو شخص ریاست کی حساس دستاویزات نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کی آزادی کیسے سنبھال سکتا ہے؟ یہ اعتراف جرم ہے۔