مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے تعلق نہیں تو بتائیں یہ کس کا ہے، عمران اسماعیل

03 اکتوبر ، 2022

کراچی(صباح نیوز)سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ ابو واپس آجائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز قانون میں تبدیلی کر کے ابو کی واپسی کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں تو بتائیں یہ کس کا ہے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں خود رہ رہے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے نہیں ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 دن میں اس حکومت کو لپیٹ دیا جائے گا۔