باپ اور بیٹے کو اغوا کرکے35 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزمان گرفتار

03 اکتوبر ، 2022

خوشاب (آئی این پی ) خوشاب پولیس نے باپ اور بیٹے کو اغوا کرکے پینتیس کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کو ملزمان نے ایک ماہ قبل راول پنڈی جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔ باپ اور بیٹا دونوں برطانویشہریت بھی رکھتے ہیں۔ کارروائی کے دوران دونوں کو بحفاظت طریقے سے بازیاب کرالیا گیا۔ اغوا کار ملزمان نے باپ بیٹے کو خیبر پختونخوا کے نواحی علاقے جمرود میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ ملزمان کی جانب سے دونوں کی رہائی کے لیے پینتیس کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ملزمان نے دونوں کو 29 اگست کو مظفر گڑھ کے علاقے جوہر آباد سے اغوا کیا تھا۔