اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک، انتخابات میں ایک سال توسیع ہوسکتی ہے ،منظوروسان کی پیشگوئی

03 اکتوبر ، 2022

کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کے اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک ہیں۔پی پی پیکے سینئر رہنما منظور وسان نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ ملک میں نئے الیکشن سال 2023 میں ہونگے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ ہوجائیں۔منظور وسان نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پرانے چہرے تھوڑے ریسٹ کریں گے اور نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے مگر انکی خدمت میں کروں گا۔ منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہونگے، حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگی۔