پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے عمران نیازی کے جھوٹے سیاسی بیانیہ کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے کیونکہ اس فتنہ سے ملک و قوم کو شدید خطرات لاحق ۔ہیں۔ وہ پشاور میں عالمی تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، کانفرنس سے شیخ الحدیث مولانا عزیزالدین، مولانا سمیع اللہ جان فاروقی، الحاج عنایت گل ، حاجی جلیل جان اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا، حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ٹرانس جینڈر بل قوم کی نہیں بلکہ مغرب زدہ ٹولے کی ضرورت ہے، جے یو آئی اسکا متبادل بل سینیٹ میں پیش کرچکی ہے، اس لئے قوم مطمئن رہے،اسلام اور شریعت کے منافی کسی بل کو پارلیمنٹ سے پاس ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہاکہ ٹرانسجینڈر بل کا گیت عمران نیازی اور انکے ارد گرد جمع ٹولہ گارہی ہے کیونکہ سب سے زیادہ انہیں اسکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹوں کے سردار ہے، جھوٹ اور گالم گلوچ انکی سیاست کے بنیادی عنصر ہیں، پی ڈی ایم قیادت نے انکے جھوٹے سیاسی بیانیہ کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ماضی میں ملک دشمن قوتوں کا ٹھکانا رہا ہے، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران نیازی ایک بدترین فتنہ ہے جس سے چھٹکارا حاصل نہ کیا گیا تو ملک و قوم کو اس کے خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
اسلام آباد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے...
اوڑکاہ اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔پولیس کے مطابق...
بغداد عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت113افراد ہلاک اور450سے زائد...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔ جو بائیڈن کے2سالہ...
اسلام آباد عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایوان صدر کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے جعلی، سمگل شدہ اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا،ڈریپ نے...
نئی دہلیریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اٹھالیا ہے جس میں 2نوجوانوں کو اغواء کے بعد بیدردی سے...